فیکٹری مالک شہزاد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ، مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:15

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) مضر صحت مشروبات تیار کرنے والے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے رحمان ٹائو ن میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اور جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مارا جہاں سے بڑی مقدار میں جعلی اور مضر صحت مشروبات برآمد ہوئے ۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو دیکھ کر فیکٹری مالک شہزاد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارر وائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں