سلیمان اور اس کے ساتھیوں نے (ک ) کو ڈی گراؤنڈ کے قریب سے اغوا کیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:15

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ندیم شوکت نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم سلیمان اور اس کے دیگر ساتھیوں نے مبینہ طور پر اس کی بھانجی (ک ) کو ڈی گراؤنڈ کے قریب سے اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر مبینہ طور پر اس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنالی ، ملزموں کی جانب سے بعد میں لڑکی کو بلیک میل کرتے ہوئے ہراساں بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں