مکوآنہ،لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:19

مکوآنہ،لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے چک نمبر 58 ج ب کے رہائشی عابدحسین نے مقدمے کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا اللہ دتہ نے اس کی اٹھارہ سالہ بیٹی (ث) کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں