فیصل آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

منگل 28 ستمبر 2021 12:29

فیصل آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) فیصل آباد میں  نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ، اور خود  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

  مسلم ٹاؤن فیصل آبادکے علاقہ میں راستے میں گھات لگاکر بیٹھے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے 27 سالہ  عبدالواحد نامی نوجوان کواس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیاجب مقتول موٹر سائیکل پراپنے گھرجارہا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس  اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور  نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے  جائے وقوعہ سے مختلف شواہد جمع کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں