فیصل آباد،بیٹے نے باپ پر تیزاب پھینک کر اسے جلا ڈالا، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل‘ملزم فرار

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:12

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) نا فرمان بیٹے نے باپ پر تیزاب پھینک کر اسے جلا ڈالا، تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کر دیا گیا ملزم فرارہوگیا،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی‘تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم پارک فیزٹو نورپور کے رہائشی 60سالہ عبدالحمید کو اسکے نافرمان بیٹے وجاہت حمید نے معمولی بات پراس پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجہ میں عبدالحمید کے دونوں ہاتھ تیزاب سے جل گئے ریسکیو 15کی اطلاع پر ایس ایچ او سرگودھا روڈ موقع پر پہنچے جس کے مطابق ملزم حمید کی بیوی روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی اور عبدالحمید اسکی بیوی کو منانے کیلئے نہیں جارہا تھا جس کی وجہ سے اسکے بیٹے نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں