فیصل آباد ، تیز رفتاربس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا،2 کمسن بچے جاں بحق، ماں زخمی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) فیصل آباد میں جمعرات کی صبح تیز رفتاربس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیاجس کے نتیجہ میں 2 کم سن بچے جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ پر چناب کلب چوک میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیاجس کے باعث2 کمسن بچے 10سالہ عبداللہ ولد اشرف اور 8سالہ اسد اللہ ولد اشرف جاں بحق جبکہ انکی ماں 50 سالہ خالدہ زوجہ اشرف زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اوربچوں کی نعشیں و زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں