چک جھمرہ:سماجی و ثقا فتی ہم آہنگی کے موضوع پر محفل مذاکرہ

پاکستان میں رہنے والے مذاہب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں،میاں ندیم،رومانہ بشیر

پیر 25 اکتوبر 2021 14:56

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن اور فیس فائونڈیشن کے زیر اہتمام سماجی و ثقا فتی ہم آہنگی کے موضوع پر ڈھڈی والاکے سماجی کارکنوں اور جھمرہ کے سماجی کارکنوں میں محفل مذاکرہ کاانعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پروگرام کی صدارت میاں ندیم احمدنے کی مہمان خصوصی رومانہ بشیر سی ای او پی ڈی ایف نے اپنے خطاب میں کہا ایک حقیقی انسانی سماج وہی ہے جس میں تمام انسانوں کو برابری کا درجہ حاصل ہو اور سماج کے ہر فرد کو انسان تسلیم کیا جائے سماج کی حقیقی تعبیر ہی سماجی ہم آہنگی کی مکمل عمارت اسی ستون کے مرہون منت ہے انسانی کی ادائیگی اس طرح کا سماج سے طالب رہتا ہے تو پھر یقینا سماجی مساوات کی راہ ہموار ہو گی ۔

میاں ندیم احمد نے کہا کہ ہم سب کو مل کر رہنا چاہیے یہی پاکستانیت ہے پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں ۔ تقریب سے یوسف عدنان \'بابر سرویا\'شاہد جٹ\' نورین \'تبسم \'ریحانہ اسلم \'احمد گجر\' حافظ عثمان\'میاں سلیم ودیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments