مکوآنہ، گیس ر ی فلنگ کرنیوالی دکانوں پر حفاظتی انتظامات مکمل کروائے جائیں،شہریوں کامطالبہ

پیر 25 اکتوبر 2021 14:56

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) شہرمیں حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر چلنے والے گیس ری فلنگ کے اڈے محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے ، انسپکشن ٹیموں نے بھی پراسرار خاموشی اختیار کرلی، تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں گیس ری فلنگ اور کھلے تیل کی فروخت کا دھندہ سرعام جاری ہے اور گیس ری فلنگ مافیا کے گروپ کی جانب سے پولیس پر رشوت کے الزامات اور احتجاجی دھرنوں کے نتیجے میں سابق پولیس حکام کی جانب سے فیصل آباد پولیس کو ان کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں گیس ری فلنگ کرنے والے افراد حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر اس دھندے کو مزید فروغ دے رہے ہیں اور سردی کی آمد کے پیش نظر قیمتوں میں اضافہ کرکے گیس کے متوقع بحران کا فائدہ اٹھانے کیلئے مزید دکانیں بنارہے ہیں لیکن ان مقامات پر کسی بھی قسم کی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں ماضی میں ایسے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں کہ گیس ری فلنگ کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے دھماکے ہونے پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ،شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی تو محکمہ سول ڈیفنس کیوں خاموشی اختیار کئے بیٹھا ہے گیس ری فلنگ کرنے والی د کانوں پر حفاظتی انتظامات مکمل کروائے جائیں تاکہ رہائشی علاقوں میں قائم یہ د کانیں خطرناک حادثات سے دوچار ہونے سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں