این ایف سی انسٹیٹیوٹ جڑانوالہ روڈ کے ملازمین کاتنخواہوںمیں اضافہ نہ کرنے اورمہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا

پیر 25 اکتوبر 2021 16:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) این ایف سی انسٹیٹیوٹ جڑانوالہ روڈ کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوںمیں اضافے نہ کرنے اورمہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورگیٹ کے سامنے دھرنادیا،حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجودتنخواہوںمیں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ڈی سی آفس کے گھیرائو کااعلان کردیا،مظاہرین نے بینرزاورکتبے اٹھارکھے تھے اورادارے کی اعلیٰ انتظامیہ اورافسران بالاکی ملازمین کے ساتھ نارواسلوک اورجان بوجھ کر چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف شدیدنعرہ بازی بھی کی۔

مظاہرے میں سینکڑوںملازمین شریک تھے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی قیادت ایپکا کے ڈویژنل صدر چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں،جنرل سیکرٹری شبہازاحمدجٹ،صدرسی بی اے (این ایف سی)محمدعرفان خان،جنرل سیکرٹری وقارحمیدڈوگر،سیدمہتاب رضا،چوہدری فیض احمدفیض،میاں طاہراقبال،راناشہبازبشیر،حافظ صبح صادق،حاجی محمدامان،چوہدری محمدعظیم، اسدرندھاوا، اطہر علی خان اوردیگرنے کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ صوبائی و وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باجودملازمین کی تنخواہوںمیں اضافہ نہ کرناملازمین دشمنی ہے،مہنگائی نے جینادوبھرکردیاہے،ادارے کے افسران بالاملازمین کی تنخواہوںمیں اضافہ کرنے اوردیگرمطالبات منظورکرنے کی بجائے ملازمین کو دھمکیاںدیتے اورہراساں کرتے ہیں۔ڈویژنل صدر چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ اگراین ایف سی نے ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ نہ کیا اوردیگرمطالبات نہ مانے تو اگلااحتجاجی مظاہرہ اوردھرناڈی سی آفس کے سامنے ہوگا۔

سی بی اے یونین این ایف سی محمدعرفان خاں نے وفاقی وزارت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اسلام آباد اورچیئرمین بورڈاین ایف سی انسٹی ٹیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ نان ایگزیکٹو ملازمین کی زیرالتواء پروموشنز کروائی جائیں ، 15 فیصد آئی ای ایف آر اسپیشلالائونس نان ایگزیکٹو ملازمین کو دلایاجائے،سال جولائی 2018ء سے حکومت پاکستان نے جو 50فیصد ہاوس رینٹ الائونس ملازمین کا اضافہ تمام ملازمین کے لئے کیا تھاادارہ انتظامیہ نے صرف اورصرف ایگزیکٹو ملازمین کے لئے عمل درآمد کروایا اور نان ایگزیکٹو ملازمین کو تاحال نہیں دیاگیاجوفوری طورپردیاجائے،حکومت پاکستان کاجاری کردہ نوٹیفکیشن25فیصدڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس مارچ2021ء سے لاگو کروایا جائے ، حکومت پاکستان کا جاری کردہ نوٹیفکیشن10فیصد حالیہ بجٹ میں اضافہ تنخواہوںمیں شامل کروایاجائے،ہرورکرکی ماہانہ تنخواہ میںکم ازکم دو ہزار روپے یوٹیلٹیز الائونس لاگو کیاجائے،سابقہ کئی سالوں سے ادارہ میں کام کرنے والے مالی و سوپیرملازمین کو مستقل کیاجائے،حکومت پاکستان کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کم ازکم اجرت20000/-روپے کو نافذالعمل کیاجائے،ادارہ کی فلاح و ترقی اورورکرز کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹیوں جیسی(سروس رولز میں نظرثانی وترمیم کمیٹی، ہاوس الاٹمنٹ کمیٹی وغیرہ)میں سی بی اے یونین کے نامزہ کردہ نمائندوں کو نمائندگی دی جائے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں