حکومت مہنگائی کے خاتمہ اور ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کا اعلان کرے‘اپیکا پنجاب

حکمران طاقت میں نشے میں ایسے اقدامات کرنے سے گریز کریں جو مستقبل میںخود ان کے گلے کی ہڈی ثابت ہوں

پیر 29 نومبر 2021 15:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی،ڈویژنل صدر راناسجاداحمد خاں،جنرل سیکرٹری مختارحسین بلوچ،سرپرست اعلیٰ احمدنوازبلوچ،چیئرمین جاویدانجم ڈھلوں ،احمدرضابھٹی،ملک ذوہیب اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت منی بجٹ لاکرمہنگائی میں اضافہ کرنے کے بجائے ملک میں مہنگائی کے خاتمہ اور ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کا اعلان کرے۔

رہنمائوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کے دعوے داروں نے سرکاری اداروںمیں ہزار اسامیوں پر بھرتی کرنے کے بجائے انہیں یکسرختم کردیاہے۔ پی ٹی آئی کو ن لیگ اورپیپلز پارٹی کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

حکمران طاقت میں نشے میں ایسے اقدامات کرنے سے گریز کریں جو مستقبل میںخود ان کے گلے کی ہڈی ثابت ہوں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی و بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقے کرنے پر مجبور ہیں۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ حکومتی ارکان ٹی وی پروگراموں میں معیشت کی بہتری کے دعوے کرتے اور ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرنے والوں نے صرف لنگر خانے تعمیر کروائے، ملازمین کے حقوق کیلئے ہرجگہ آواز اٹھائیں گے، حکومت نے ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ملک بھر سے سرکاری ملازمین اسلام آباد کا رخ کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے اس ادارے کو اپنے سیاسی مفادات اور فلاحی ادارے کے طور پر استعمال کیا ہے لیکن جس مالی مدد کی سرکاری اداروں کے ملازمین کو حکومت سے ضرورت تھی سرکاری ملازمین کو اس سے محروم رکھا گیا۔چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ازخود نوٹس لے کرسرکاری اداروںکے حاضر اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور بقایا جات کے مسائل کو فوری حل کروائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اداروںمیںسیاسی بنیادوں پر بھرتی کے بجائے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments