فیصل آباد،ہائی ایس وین کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق

پیر 29 نومبر 2021 15:36

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) فیصل آباد میں بزرگ شہری ہائی ایس وین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ جھنگ بازار راجباہ روڈ پر سڑک پار کرتے ہوئے 65 سالہ بزرگ سلیمان ہائی ایس وین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تاہم مضروب دم توڑ چکا تھا۔ امدادی ٹیم نے نعش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے وین درائیور کے خلاف کادروائی شروع کردی ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں