فیصل آباد میں کار کی ٹکر سے 24 سالہ لڑکی جاں بحق

جمعہ 3 دسمبر 2021 13:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) فیصل آباد کینال روڈ پر کار کی ٹکرسے 24 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، تاہم حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے کینال روڈ پر کار کی ٹکر سے 24سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ نارووال کی رہائشی مقامی شاپنگ مال میں ملازمت کرتی تھی ، لڑکی ڈیوٹی کے بعدگھرجانے کے لئے سڑک عبورکررہی تھی کہ تیز رفتارکار کی زدمیں آگئی۔پولیس کے مطابق حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کیلئے لڑکی کی لاش کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں