جڑانوالہ یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری

پیر 6 دسمبر 2021 13:49

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء)صدر کھاد ایسوسی ایشن غلہ منڈی جڑانوالہ ملک خلیل نے کہا ہے کہ تحصیل بھر میں کھاد ڈیلرز کی شاپس پر یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ زراعت اور ریونیو افسران فیلڈ میں موجود رہ کر مانیٹرنگ اور اوورچارجنگ کی روک تھام کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

دکانوں کے باہر نمایاں جگہوں پر کھادوں کے نرخ آویزاں جبکہ کسانوں کی شکایات کے اندراج وازالہ کے لئے فرٹیلائزر کنٹرول روم بھی فنکشنل ہیں اس ضمن میں موصولہ شکایات پر ایکشن بھی لیا جارہا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں