پولیس جرائم کی روک تھام اور کھوج لگانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر کاربند ہے‘عمران محمود
منگل 7 دسمبر 2021 12:14
(جاری ہے)
اس شعبہ کو بھی دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
جرم ہونے کے بعد اٴْن کا فوری سراغ لگاکے مجرموں کو اٴْن کے منطقی انجام تک پہنچایا جاتا ہے۔ اغوائ برائے تاوان کے واقعات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 4ماہ میں اس نوعیت کا صرف ایک واقعہ ہوا۔ اس کو ہم نے چیلنج کے طور پر لیا جبکہ ملزموں کا سراغ لگالیا گیا ہے اور ان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ کم نفری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ساڑھے چار سو افراد پر ایک پولیس مین ہونا چاہیے تاہم نفری بڑھانا اٴْن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ اس سلسلہ میں یہاں کے لوگوں اور خاص طور پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو اپنے منتخب ارکان اسمبلی کے ذریعے اپنی آواز ارباب اختیار تک پہنچانی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ کم نفری کے علاوہ پولیس کی 90فیصد گاڑیاں اپنی معیاد پوری کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی زبردست منصوبہ ہے لیکن اب تک اس پر عمل نہیں ہو سکا۔ اس کے علاوہ جو کیمرے پہلے سے چل رہے تھے اٴْن کا بھی بٴْرا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بزنس کمیونٹی سے کسی قسم کی مالی امداد نہیں چاہتے تاہم وہ اپنی مدد آپ کے تحت زیادہ کاروباری سرگرمیوں والے علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر کیمروں کا نظام قائم کر سکتے ہیں جسے بعد میں سیف سٹی منصوبے سے بھی منسلک کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے کیمروں کی ٹیکنیکل تفصیلات انہیں مہیا کر سکتے ہیں۔ فیصل آباد چیمبر میں ای پولیس اسٹیشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چار سال قبل خدمت مرکز کا نظام متعارف کرایا تھا۔ جس سے تھانوں پر 80فیصد دباؤ کم ہواکیونکہ 15۔14قسم کی سہولتیں اًب خدمت مرکز سے ہی مل جاتی تھیں۔ اًب تھانوں میں صرف ملزم، مدعی اور تفتیش کے سلسلہ میں ہی لوگوں کو جانا پڑتا ہے۔ تاہم خدمت مرکز کے دائرہ کار کو سب ڈویڑن کی سطح پر توسیع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سٹی پولیس آفیسر سے کہا کہ وہ فیصل آباد چیمبر میں اس سہولت کا جائزہ لیں تاکہ یہاں بھی یہ سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تھانوں کے انچارجوں کی تعیناتی کی کم از کم مدت تین ماہ رکھی گئی ہے اور اس پر عمل بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر محکمے میں جزا اور سزا کا طریقہ کار ہوتا ہے۔ جبکہ ہم نے اس کو بھی ہیومن ریسورس اینڈ مینجمنٹ کے نظام کے تحت بہتر بنایا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت بیک وقت 435تبادلے کئے گئے اور اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کسی ملازم کی ایک تھانے میں تین سے زائد مرتبہ تعیناتی نہ ہو۔ مصالحتی کمیٹیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ قانون کے تحت یہ بن ہی نہیں سکتیں اس لئے اس سلسلہ میں قانون سازی ضروری ہے۔ سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خاں نے بتایا کہ کھرڑیانوالہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سواہلکاروں کے علاوہ ایلیٹ اور ڈولفن کی پٹرولنگ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے جس سے جرائم میں کافی کمی آئی ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ کے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ یہاں بھی جب غیر ملکی فیکٹریوں میں آجاتے ہیں تو ہمیں اطلاع دی جاتی ہے جس کی وجہ سے فوری سیکورٹی مہیا کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیکٹری مالکان غیر ملکیوں بارے میں قبل از وقت آگاہ کریں تو اس سے اٴْن کو بہتر سیکورٹی مہیا کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں میں ممکنہ امن وامان کی خراب صورتحال بارے میں بھی پولیس کو بروقت آگاہ کیا جانا چاہیے۔ سٹریٹ کرائمز کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سی پی او نے بتایا کہ مالکان کو اپنی فیکٹری کے اندر کے علاوہ باہر بھی کیمرے لگانے چاہئیں تاکہ سٹریٹ کرائمز کو روکا جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر تنویر ملک نے بتایا کہ صنعتکاروں کا درآمدی اور برآمدی سامان لانے اور لے جانے والے 18سے 20فٹ سائز کے مزدا ٹرالوں کو بھی اندورن شہر آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اندرون شہر آٹھ بازاروں میں ٹریفک کو ون وے کرنے کے سلسلہ میں متعلقہ اداروں سے مشاورت جاری ہے اور اس سلسلہ میں جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سوتر منڈی فیصل آباد کا تاجر اغواء کے بعد قتل
فیصل آباد پولیس نے 22 روز قبل قتل ہونے والے شہری کے قاتل گرفتارکرلئے
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے روز کراچی، لاہوراورکوئٹہ نے اپنے میچز جیت لئے
فیصل آباد، ایم ڈی واسا نے ممکنہ بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری ..
ڈپٹی کمشنر روٹی اور نان کی قیمت اور وزن چیک کرنے تندوروں وہوٹلز پرپہنچ گئے
فیصل آباد،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
کپل آف فیصل آباد کو یو این آئی امریکن ایگلز کی جانب سے ''یو ایس اے امن سفیر'' کا ایوارڈ دیا گیا
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے دن کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی کامیابی
فیصل آباد،سی ٹی او کا اردل روم کا انعقاد، ڈیوٹی سے غیر حاضر، غفلت و لاپرواہی برتنے والے ٹریفک ملازمین ..
زرعی سائنسدانوں کی بروقت پروموشن سے ان کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں نکھار آئے گا،ڈاکٹر ساجد الرحمن
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم