فیصل آباد‘ گھر سے نکالے جانے پر بیٹے کا خون سفید ہوگیا

گھر سے نکالنے کی رنجش پر بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا‘ دوسرا بیٹا وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیتا رہا

پیر 17 جنوری 2022 13:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گھر سے نکالے جانے پر بیٹے کا خون سفید ہوگیا ، گھر سے نکالنے کی رنجش پر بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گھر سے نکالنے کی رنجش پر بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر باپ کو قتل کر دیا جب کہ دوسرے بیٹے نے وقوعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی جو ناکام رہی یہ فسوسناک واقعہ فیصل آباد میں ملت ٹاو?ن کے علاقہ چک نمبر198رب منیاں والا میں پیش آیا ، جہاں کے رہائشی محمد اشرف نے کام کاج نہ کرنے پر چھوٹے بیٹے بلال کو گھر سے نکال دیا جب کہ خود محمد اشرف دن کو مستری کا کام اور رات کو انڈے فروخت کرکے گزربسر کرتا تھا تاہم گزشتہ شام جب وہ انڈے فروخت کرنے کے بعد گھر واپس پہنچا تو بلال نے اپنے دوست رمضان عرف جانی کے ساتھ مل کر اپنے باپ کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد مقتول کے بیٹے علی اصغر نے معاملہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج سے حقیقت سامنے ا?گئی جس کے بعد ملت ٹاو?ن پولیس نے علی اصغر کے بیان کی روشنی میں بلال اور اس کے دوست رمضان عرف جانی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں