فیصل آباد:شہر اور گردونواح میں ڈاکوئوں اور چور وں کا راج

منگل 18 جنوری 2022 11:46

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈاکوئوں اور چور وں کا راج ‘ سب انسپکٹر کی موٹرسائیکل اور سمال اسٹیٹ میں فیکٹری سے بھاری مالیت کا کپڑا چور ی ہوگیا، مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو شہریوں کو زخمی کردیا ،کئی علاقوں میں شہریوں سے نقدی اور موٹر سائیکلیںچھین لی گئیں مزید60سے زائد مقامات پر وارداتیں‘ پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے مکمل طور پرناکام تفصیلات کے مطابق 86گ ب میں ڈاکوئوں نے الیاس کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کردیا اس کے ساتھی عصمت اللہ کو مزاحمت کرنے پر سرپھاڑ کر زخمی کردیا‘لوٹ مار کی دیگر وارداتوں سمندری کچہری میں سب انسپکٹراکرم خان کی موٹرسائیکل چور لے کر رفوچکر ہوگئے‘بولیدی جھگی میں پرویز اختر سے نقدی چھین لی گئی‘ملک پور میں نجیب کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘ 394گ ب میں فخردین کے گھر سے ڈاکوئوں نے 3لاکھ کی نقدی چھین لی سلک مل روڈ پرارسلان سے نقدی لوٹ لی گئی‘امین آباد میں وہاب کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘گلشن حرم میں نوید کے گھر سے 3لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات چور لے اڑے‘ 83گ ب میں لیاقت علی کی کیبل چوری ہوگئی‘ستیانہ روڈ پر احسان سے نقدی لوٹ لی گئی‘ملت ٹائون کے علاقہ ملک پور میں محمد بشیر سے نقدی چھین لی گئی‘سمانہ روڈ پر احسان کو لوٹ لیاگیا، محمد پورہ میں محمد عثمان سے ڈاکوئوں نے 52ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘عبداللہ پور میں نبیل طاہر سے موبائل فون چھین لیاگیا‘جڑانوالہ روڈ پرخادم حسین کا موبائل فون چوری ہوگیا‘پیپلزکالونی کے علاقہ جھال چوک میں مزمل کا موبائل فون بھی چھین لیاگیا‘کوہ نورپلازہ میں محمد حسن کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘گلستان کالونی میں دلدار حسین کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘ہجویری ٹائون میں ساجد ریاض کا موبائل بھی چوری ہوگیا۔

(جاری ہے)

گرین ٹائون میں امجد کبیر کے گھر سے 62ہزار کی نقدی وزیورات لے اڑے‘سمال اسٹیٹ میں صغیراحمد کی فیکٹری سے چوربھاری مالیت کا کپڑا لے گئے‘ستیانہ روڈ پر گل احمد کے دوموبائل فون ونقدی چھین لی گئی‘عبداللہ پل سے شوکت علی سے 25ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘علامہ اقبال کالونی میں نعیم ا قبال کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘ناظم آباد میں مدثر علی کا گیس میٹرچوری ہوگیا‘ عبداللہ کالونی میں فیصل مقصود کی موٹرسائیکل وموبائل فون چھین لیاگیا‘وشال اکبر کی موٹرسائیکل ونقدی‘ 225ر۔

ب میں علی حسن کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔209ر۔ب میں علی رضا کی دکان سے ٹریکٹر ونقدی لوٹ لی گئی‘245ر۔ب میں جلال احمد کے ڈیرے سے مویشی چوری ہوگئے‘245ر۔ب میں علی اکبر کا رکشہ چوری ہوگیا‘274ج ب میں عمران سے 75ہزار چھین لئے گئے‘84ج ب میں خالد کے گھر سے 9تولے طلائی زیورات چوری ہوگئے‘‘90ر۔ب میں اسلم سے نقدی وموٹرسائیکل چھین لی گئی‘400گ ب میں ندیم سے موبائل فون ونقدی لوٹ لی گئی‘موضع سڑیاں میں حق نواز کے ٹرانسفارمرکی کوائل چور لے اڑے‘404گ ب میں جعفرشاہ کی حویلی سے چور 2بکرے لے اڑے‘گڑھ میں شوکت علی کی 2بھینسیں چوری ہوگئیں‘نئی سمندری میں عبدالستار کے اشٹام چوری ہوگئی-

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں