کھرڑیانوالہ انٹرلوپ کی بس نے پھلائی کے پاس 5 افراد کو کچل دیا، دو افراد موقع پر جاں بحق، 3 افرادہسپتال منتقل

منگل 18 جنوری 2022 16:37

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) کھرڑیانوالہ انٹرلوپ کی بس نے پھلائی کے پاس 5 افراد کو کچل دیا، دو افراد موقع پر جاں بحق، جبکہ 3 افراد کو پرائیوٹ طور پر شفٹ کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ سے جڑانوالہ روڈ پر انٹر لوپ کی بس نے سڑک کے کنارے کھڑے 5افراد کو کچل دیا جس میں سے دو افراد جو موقع پر جان بحق ہوئے ان کی شناخت ان ناموں سے ہوئی، عرفان ولد سردار محمد منصور آباد 40 سال،محسن یاسین چک 81 ج ب 22سال اور باقی 3افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں