فیصل آباد میں انسداد ڈینگی کیلئے جامع مائیکرو پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

منگل 17 مئی 2022 13:26

فیصل آباد میں انسداد ڈینگی  کیلئے جامع مائیکرو پلان    پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،   ڈپٹی کمشنر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تما م متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں انسداد ڈینگی کیلئے جامع مائیکرو پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےاور شہریو ں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احساس اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سرویلنس سرگرمیوں کو موثر اور نتیجہ خیز بناکر ڈینگی کی ممکنہ افزائش کا تدراک کریں ۔

انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خلاف مہم پورے جذبے کے ساتھ جاری رکھی جائے اس سلسلے میں روزانہ کا سرویلنس شیڈول بنا کر عمل درآمد کرائیں جبکہ محکمانہ کوشش کسی لمحہ بھی ماند نہیں پڑنی چاہئیں تاکہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گزشتہ سیزن میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کیلئے مؤثر ترین اقدمات کیے جائیں تاکہ موجودہ سیزن میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔اجلاس کے دوران اینڈ رائڈ موبائل فونز سے ضلعی محکموں کی سرویلنس سرگرمیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے بعض محکموں کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سرویلنس بہتر بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی تاکید کی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں