عمران نیازی نے چارسالہ دورحکومت میں ملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیا‘رانا محسن خان

اب کوئی لانگ مارچ ہوگا نہ شاٹ مارچ بلکہ کوئیک مارچ ہوگا عمران نیازی کاویژن تباہی بربادی اورخطرناک سونامی ہے

بدھ 25 مئی 2022 13:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خان نے کہا کہ عمران نیازی نے چارسالہ دورحکومت میں ملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیا ۔ اب ملک میں انتشار اورخانہ جنگی پیداکرناچاہتاہے۔اب کوئی لانگ مارچ ہوگا نہ شاٹ مارچ بلکہ کوئیک مارچ ہوگا عمران نیازی کاویژن تباہی بربادی اورخطرناک سونامی ہے۔

جہاد مارچ کے نام پر فساد مارچ کرنے والے فسادی ٹولہ قوم کو ورغلانا چارہی ہے۔

(جاری ہے)

لانگ مارچ آزاد پاکستان کیلئے نہیں بلکہ کرسی دلاو اور گوگی بچاو مارچ ہے ملک و قوم کامستقبل تباہی اور بربادی کے حوالے کسی صورت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ملک میں الیکشن کافیصلہ عمران نیازی نہیں اتحادی حکومت کریگی۔پیپلز پارٹی یورپ کے نائب صدر و امید وار PP-106 انا محسن خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت عدالت اور ریاست عمران نیازی کے بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے ۔ کل تک نیوٹرل کوجانورکہنے والے آج نیوٹرل کونیوٹرل رہنے کا بھاشن دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا عمران نیازی نیایک بار پھریوٹرن لے لیا یوٹرن جھوٹ کادوسرا نام ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں