عمران نیازی کو پرامن احتجاج کی آڑ میں جلائو گھرائو انتشار پھیلائو جیسے منفی عزام نہیں دی جا سکتی‘محمد اعجاز چوہدری

بدھ 25 مئی 2022 14:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی افراتفری اور منفی قیاس آرائیاں تحریک انصاف کیوںپھیلارہی ہی عمران نیازی کو پرامن احتجاج کی آڑ میں جلائو گھرائو انتشار پھیلائو جیسے منفی عزام نہیں دی جا سکتی۔فسادی اور فتنہ ٹولہ ڈرامہ بازی پر اتر آیا ہے، عمران خان کی زبان پرامن نہیں، ان کی زبان شر انگیز ہے، یہ کبھی پرامن احتجاج نہیں کر سکتے یہی وہی ٹولہ ہے جو یہاں فساد مچانے آیا تھا، اس نے سول نافرمانی کی، غنڈہ گردی، کی، فساد، بدمعاشی کے ذریعے ریاستی اداروں پر حملہ کیا آج ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، روزگار تباہ ہو چکا ہے، مہنگائی 16 فیصد پہنچ گئی ہے ان نالائقوں، نااہل، چوروں اور کرپٹ ٹولے کی وجہ سے لوگوں کے پاس دوائی لینے کے پیسے نہیں ہیں آج عوام اور نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا انہوں نے اپنے مستقبل کو تعمیر کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا اس ٹولے کے ساتھ جس نے چار سال ان کا روزگار چھینا، ان کے الدین سے دوائی چھینی، اقتدار میں رہ کر انہوں نے چار سال جھوٹ بولے اور اب کنٹینر پر چڑھ کر پھر جھوٹ بول رہا ہے فسادی ٹولہ خونی مارچ کا اعلان ڈنکے کی چوٹ پر کر رہا ہے وفاق اور پنجاب کی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا ہے کہ یہ کھلم کھلا اعلانات کر رہے ہیں کہ خونی مارچ ہوگا خونی مارچ ہو یا فسادی مارچ، آئین اور جمہوریت اس قسم کے مارچ کی اجازت نہیں دیتے ان کا مقصد فتنہ، انتشار اور فساد پھیلانا نہ ہوتا تو یہ اسلام آباد سے نکلتے، یہ پشاور سے کیوں نکل رہے ہیں یہ خیبر پختونخوا کے وسائل کو استعمال کر رہے ہیں خیبر پختونخوا کی پولیس کو استعمال کرنا زیادہ خطرناک ہے، اس طرح یہ پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کے ساتھ ملیں گے تو گتھم گتھا ہوں گے۔

ان کے بچوں کی فیس چھینی شہریوں، تاجر کمیونٹی، طلبہ کے حفاظت حکومت کا فرض ہے، حکومت اپنے فرض کو ہر طرح سے نبھائے گی امن و امان میں کسی قسم کا خلل نہیں آئے گا شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ فسادی اور فتنہ ٹولہ کے شر سے حکومت پاکستان انہیں محفوظ رکھے گی لاہور میں کانسٹیبل کی شہادت پر پی ٹی آئی نے مذمت تک نہیں کی ایک شخص فتنہ، فساد، انتشار اور افراتفری پھیلانے کے اعلانات کر رہا ہے ایک جتھے نے اسلام آباد پر حملہ کر رکھا تھا، ڈی چوک پر قبضہ کر رکھا تھا اسی جتھے اور فاشسٹ سوچ نے پاکستان پر چار سال حکومت کی ہے آج وہ کس بات پر دھرنا دے رہے ہیں، کیا وہ اپنی نالائقی اور چوری پر دھرنا دے رہے ہیں کیا یہ بجلی، گیس، آٹا، دوائی چوری پر دھرنا دے رہے ہیں یا قرضوں کو 43 ارب روپے تک پہنچانے پر دھرنا دے رہے ہیں کیا یہ 16 فیصد مہنگائی پر دھرنا دے رہے ہیں جو ان کا اپنا اعمال نامہ ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں