سمندری،ایس ایچ او تھانہ ترکھانی کے چھاپے، دو ڈاکو گرفتار

منگل 23 جون 2015 16:28

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) سی پی او فیصل آبادافضال احمدکوثر کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ ترکھانی اور سب انسپکٹر اخلاق حسین نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کردو ڈاکو ؤں کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان سرکل سمندری اور تاندلیانوالہ کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔جنکی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں کمی کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سب انسپکٹر اخلاق حسین معہ پولیس ملازمان نے مخبر کی اطلاع پا کر چک 52گ ب کے قریب ریڈ کیا اور گینگ کے سرغنہ منور عرف "منوں" کو ساتھیوں محمد آصف اور عمران سمیت گرفتار کر لیا۔ جامعہ تلاشی لینے پر ملزم منور حسین بالا سے پسٹل 30بور برآمد ہوئی ،ملزم عمران کی جامعہ تلاشی لینے پر کلاشنکوف برآمد ہوئی اورملزم آصف کی جامعہ تلاشی لینے پر رائفل7MM اور متعدد گولیاں برآمد کرالیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر208/15جرم398/401ت پ تھانہ ترکھانی میں درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان سے بہت سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔ سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے سٹریٹ کرائم میں ملوث منوں گینگ کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او ترکھانی اورپولیس ریڈنگ پارٹی کو شاباش دی ۔سی پی او فیصل آباد افضال احمدکوثرنے ضلع ہذا کے تمام ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ گشت کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے ایسی کاروائیاں جاری رکھیں اور مزید کہا کہ فیصل آباد میں چوروں ،ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کی کوئی جگہ نہ ہے ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور ان کے خلاف بمطابق قانون سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام کے جان ومال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے ۔ سی پی او فیصل آباد نے مز ید کہا کہ فیصل آباد کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں