فیصل آباد،پی ٹی آئی رہنمائوں کی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت

منگل 17 اپریل 2018 20:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم آفتاب سندھو‘پی ٹی آئی کے رہنما صاحبزادہ سید علی حیدر حسنی نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اگر سپریم کورٹ کے معزز ججوں کوتحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو22کروڑ عوام کوکیاخاک تحفظ فراہم کرے گی ۔

پنجاب سمیت پورے ملک میں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

آئین وقانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کرواکر ملزمان کو قرارواقعی سزادی جائے موجودہ حکمران خودتو سینکڑوں سیکیورٹی گاڑیوں کے حصار میں گھومتے ہیں اور عوام کواللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے چند گھنٹوں میں فائرنگ کے دوواقعات کاہوناسیکیورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت ہے۔پہلے واقعہ کے بعد حکومت،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے نوٹس کیوں نہ لیا ۔فائرنگ کے واقعات میں ملوث افراد کوفی الفور گرفتار کیاجائے اور پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مجرمانہ غفلت کاارتکاب کرنے والے افراد کے خلاف بھی سخت ایکشن لیاجانا چاہئی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں