محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ڈویژن کے تمام سول ویٹرنری ہسپتالوں میں شجرکاری مہم کا آغاز

منگل 17 اپریل 2018 21:32

فیصل آباد۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ڈویژن کے تمام سول ویٹرنری ہسپتالوں میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں پودا لگا کرمہم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ شجرکاری کے سلسلے میں ڈویژن کے 268 سول ویٹرنری ہسپتالوں میں آسٹریلین کیکر ‘مورنگا( سہانجنا ) اور دیگر اقسام کے پودے لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے 91 ‘ جھنگ کے 90 ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 47 اور چنیوٹ کے 40 سول ویٹرنری ہسپتالوں میں کیکر اورمورنگاکے دو دو پودے فراہم کر دئیے گئے ہیں جن کی بدولت صحت مند اور صاف ستھرا ماحول نظر آئے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں