فیصل آباد آرٹ کونسل اوربزم منصور سحرانٹرنیشنل کے اشتراک سے محفل مشاعرہ کا انعقاد

منگل 17 اپریل 2018 21:32

فیصل آباد۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)فیصل آباد آرٹ کونسل اوربزم منصور سحرانٹرنیشنل کے اشتراک سے محفل مشاعرہ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر ریاض مجید نے کی۔

(جاری ہے)

شاعرہ روبینہ ممتاز کے اعزاز میں منعقدہ محفل مشاعرہ میں نرگس رحمت،عامر ریاض،منال مجوکہ،پروفیسر اختر امین بٹ،احمد شہباز خاور نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی جبکہ منصورسحر،شاہد علی شاہد،باسط ممتاز،انجم اعوان،ریاض احمد خلیجی،اے ایچ عاطف،طالب حسین کوثری،علی اعجاز ساگر،ڈاکٹر حامد زیدی،عامر ریاض،طارق منظر،شیخ کنول،طارق ارسلان،اعظم حسین،فریاد علی عاصم،عمر حیات کیفی،منصور علی قادری ،ڈاکٹر شفقت عباس،نصیر احمد،منصف ہاشمی ودیگر شعراء کرام نے شاعرہ روبینہ ممتاز کوخراج تحسین پیش کیا۔

ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں