پیپلز پارٹی فیصل آباد ریجن میں ووٹرز کی توجہ حا صل کر نے میں بری طرح ناکام ،ن لیگ پی ٹی آئی میں الیکشن کا میدان لگے گا

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی فیصل آباد ریجن میں ووٹرز کی توجہ حا صل کر نے میں بری طرح ناکام ریجن میں ن لیگ پی ٹی آئی میں الیکشن کا میدان لگے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق ریجن بھر میں پیپلز پارٹی اپنے نظریا تی ووٹرز کی توجہ حا صل کر نے میں بری طرح ناکام ہو نے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم چلا نے میں بھی بری طرح ناکام ہو گئی ،ٹکٹ ہو لڈر پریشان متعدد امید وار شرمندگی کی وجہ سے اپنی انتخابی مہم شروع ہی نہیں کر سکے پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے اپنے آپ کو اللہ تعا لیٰ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا فیصل آباد ریجن میں اصل مقا بلہ پی ٹی آئی اور ب لیگ میں ہے سا بق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کو ہمدردی کا ووٹ پڑ نے کے امکانات بڑھ گئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں