تمام سرکاری ملازمین عام انتخابات میں غیر جانبد ار رہیں،کمشنر فیصل آباد

جمعرات 19 جولائی 2018 18:05

فیصل آباد۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) کمشنر فیصل آباد ڈویژن آصف اقبال نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین عام انتخابات میں غیر جانبدار رہیں اور اگر کسی سرکاری اہلکار کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی میں جانبداری یا کسی بے قاعدگی کی شکایت موصول ہوئی تو اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اور اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی جبکہ بعد ازاں کوئی عذر بھی قابل قبول نہ ہو گا، علاوہ ازیں الیکشن انتظامات کے حوالے سے تمام سرکاری ہسپتالوں و مراکز صحت میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور محکمہ صحت کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ضروری ادویات کی دستیابی، عملہ کی حاضری اور دیگر انتظامی و طبی امور میں اعلیٰ نظم و نسق یقینی بنا یا جائے تاکہ الیکشن کے موقع پر کسی بد مزگی سے بچا جا سکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژن بھر میں الیکشن ہیلتھ ایمرجنسی پلان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں