فیصل آباد،عام انتخابات کے حوالے سے شہریوں کے گمشدہ شناختی کارڈز کے بدلے نئے و ڈپلیکیٹ کارڈز جاری کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 جولائی 2018 22:03

فیصل آباد۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کے عام انتخابات کے حوالے سے شہریوں کے گمشدہ شناختی کارڈز کے بدلے نئے و ڈپلیکیٹ کارڈز الیکشن سے قبل جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نادرا24جولائی تک شناختی کارڈز کا اجراء یقینی بنائے نیز کارڈ ایکسپائر ہو نے کی صورت میں نیا کارڈ جاری ہونے تک پرانا شناختی کارڈ ضبط نہ کرے،الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ ووٹرز کو ان کے پولنگ سٹیشن کے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت کوئی بھی ووٹر اپنا شناختی کارڈ نمبر بذریعہ ایس ایم ایس 8300پر بھیج کر معلومات حاصل کرسکتا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں