فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیراہتمام’’امن مشاعرہ‘‘ہفتہ کو ہوگا

جمعہ 20 جولائی 2018 23:37

فیصل آباد۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیراہتمام’’امن مشاعرہ‘‘ہفتہ 21جولائی کو نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں ہوگا جس کی صدارت صادق آباد کے نامور شاعر ڈاکٹر کبیر اطہر کریں گے جبکہ احمد ساقی(اوکاڑہ)،ڈاکٹر فرتاش سید (وہاڑی) مہمانان خصوصی اور اعجاز توکل (بہاولپور) اورشبیر حسین(لاہور)مہمانان اعزاز ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرآرٹ کونسل صوفیہ بیدار نے بتایا کہ محفل مشاعرہ شام 7بجے شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے نامور شعراء کے علاوہ مقامی شاعر مقصود وفا،بشیری ناز،انجم سلیمی،ثناء اللہ ظہیر،الطاف بابر،علی زرعون،عظمی نقوی،احمد فاروقی،آصف علی واثق،انس سلطان،وارخ عرفان،علی زید ودیگر بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں