فیصل آباد،ٹریفک حادثات میں دودھ فروش اور موٹر سائیکل مکینک زندگی کی بازی ہار گئے ، جبکہ نہر سے نومولودبچی کی نعش برآمد

پیر 13 اگست 2018 22:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) ٹریفک حادثات میں دودھ فروش اور موٹر سائیکل مکینک زندگی کی بازی ہار گئے ، جبکہ نہر سے نومولودبچی کی نعش برآمد ہو گئی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق 416گ ب کارہائشی دودھ فروش 60سالہ یٰسین ولد غلام رسول موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سمندری جارہا تھا کہ راستے میں رکشہ کی ٹکر سے زخمی ہو کر چل بسا علاوہ ازیں چھ ج ب کا رہائشی 20سالہ اکبر علی ولد اسلم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر میراں والا بنگلہ میں کام سے واپس گھر آرہا تھا کہ قریب ہی مخالف سمت سے موٹرسائیکل سے ٹکرا کر لقمہ اجل بن گیا نو جوان کی چند دنوں بعد شادی تھی خوشیوںبھرا گھر ماتم کدہ بن گیا ، نواحی چک نمبر430ج ب کی چھوٹے راجباہ میں ایک نومولود بچی کی نعش تیر رہی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد سپردخاک کر دی ہے ۔

مصروف کارروائی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں