ہماری پہچان اور ہمارا تشخص پاکستان سے ہے ،ڈاکٹر نورین

منگل 14 اگست 2018 18:45

فیصل آباد۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ہماری پہچان اور ہمارا تشخص پاکستان سے ہے ۔حصول پاکستان کے لئے ہمارے آبائو اجداد نے اپنی جان کی قربانیاں دیں جس کے لئے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیںوائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی جیسے مسائل سے دوچار ہے پاکستان کو ان مسائل سے نکالنے اور سر سبز پاکستان بنانے کے لئے ہم سب کو ذیادہ سے ذیادہ درخت اور پودے لگانے ہیں اور ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی 65% آبادی نوجوان نسل پر مشتعمل ہے انہوں نے ہی پاکستان کو آگے لے کر چلناہے اور پاکستان کو سر سبز اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھارناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے اپنے مقام پر رہتے ہوئے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔یوم آزادی کے سلسلے میں وائس چانسلر کمپلیکس کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقدکی گئی اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے نئے مین گیٹ کا افتتاح بھی کیا گیا "سر سبز پاکستان"پروگرام کے تحت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں پانچ سو زائد پودے اور درخت لگائے گئے ،طالبات نے تقاریر،ملی نغمے اورٹیبلوز پیش کر کے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں ڈئریکٹر سٹوڈنٹس افیر ز ڈاکٹر شہلا قاسم نے تما م شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں