ڈاکوئوں نے پیزا ڈیلیوری دینے جانیوالے لڑکے کو بھی نہ چھوڑا ‘ڈکیتی مزاحمت پر بائیس سالہ لڑکے کو گولیاں ماردیں

بدھ 15 اگست 2018 19:57

ڈاکوئوں نے پیزا ڈیلیوری دینے جانیوالے لڑکے کو بھی نہ چھوڑا ‘ڈکیتی مزاحمت پر بائیس سالہ لڑکے کو گولیاں ماردیں
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ڈاکوئوں نے پیزا ڈیلیوری دینے جانیوالے لڑکے کو بھی نہ چھوڑا ‘ڈکیتی مزاحمت پر بائیس سالہ لڑکے کو گولیاں ماردیں ‘الائیڈ ہسپتال منتقل ‘بتایا گیا ہے کہ OSTROپیزا کا ملازم بائیس سالہ دانیال ولد سلیم پیزا ڈیلیوری کیلئے جارہا تھا کہ جیل روڈ پر نیشنل بنک کے قریب ڈاکوئوں نے گھیر لیا اورلوٹنے کی کوشش کی اسی دوران دانیال نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اسے گولی مار دی اور فرار ہوگئے ‘گولی لگنے سے دانیال بری طرح زخمی ہوگیا جسے ریسکیو عملہ نے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں