ٹریفک حادثہ میں زخمی نو جوان زندگی کی بازی ہار گیا ، ساتھی شدید زخمی

بدھ 15 اگست 2018 20:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ٹریفک حادثہ میں زخمی نو جوان زندگی کی بازی ہار گیا ، ساتھی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق 18سالہ آفاق ولد شبیر اور اسکے ساتھی 25سالہ نامعلوم نو جوان کو طبی امداد کے لئے گزشتہ رات تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے والا آفاق جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسری نوجوان کو حالت زیادہ خراب ہونے کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں اس کا علاج تا حال جاری ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں