لاہور ،پی ٹی آئی نومنتخب امیدوار منیب الحق اپنی ہیوی بائیک پر حلف اٹھانے اسمبلی پہنچے

بدھ 15 اگست 2018 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب امیدوار منیب الحق اپنی ہیوی بائیک پر حلف اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے اور حلف اٹھانے کے بعد اسی بائیک پر واپس فیصل آباد روانہ ہوگئے پوچھنے پر منیب الحق نے بتایا کہ وہ فیصل آباد کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہیں اس لئے انہوں نے اپنی ہیوی بائیک پر پنجاب اسمبلی آنا مناسب سمجھا اور ابھی اسی بائیک پر واپس فیصل آباد جا رہے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں