عیدالاضحی پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے تمام عمل کی مانیٹرنگ کی جائے گی،قائم مقام ڈپٹی کمشنر

جمعرات 16 اگست 2018 23:38

فیصل آباد۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عیدالاضحی پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے تمام عمل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اور کالعدم تنظیم پر قربانی کی کھالیں ودیگر عطیات جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ بات قائمقام ڈپٹی کمشنر محبوب احمد نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔

ایس ایس پی آپریشنز حیدر سلطان،ڈی ایس پی سپیشل برانچ بابر اعوان،منیجر اوقاف عمیر اقبال اوردیگرافسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں مولانا محمد یوسف انور،مفتی ضیاء مدنی،مولانا محمد ریاض کھرل،محمد فیض رسول رضوی ،سید جفعر نقوی،ڈاکٹر افتخار حسین نقوی،ڈاکٹر ممتاز حسین،قاری محمد یٰسین،قاری محمد،محمد یٰسین ظفر،سید تجمل حسین زیدی،فاروق،چاچا عبدالرشید،خواجہ شاہد رزاق سکا،اسلم بھلی،محمد کریم سلطانی،مولانا محمد حفیظ،محمدعارف ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قائمقام ڈپٹی کمشنر نے ضلعی امن کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مختلف فلاحی اداروں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس بھی بڑی تعداد میں قربانی کی کھالوں کے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں سرگرم عمل ہوتے ہیں لہٰذا اس عمل کو صاف شفاف رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ دینی مدارس بھرپور تعاون کریں اورامن کمیٹی کے ارکان بھی اس حوالے سے چوکس رہیں تاکہ کھالوں کے عطیات کودینی وفلاحی کاموں پر ہی صرف کیا جائے۔

انہوں نے امن ومذہبی رواداری کے حوالے سے علماء کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد واتفاق کی ایسی مثالی فضاء ضلع میں پائیدار امن کی ضمانت ہے جس کے لئے باہمی کوششیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کھالوں کے عطیات جمع کرنے کے بارے میں حکومتی پالیسیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت نامہ کے حامل ادارے /مدارس ہی قربانی کی کھالیں جمع کرسکیں گے۔اس ضمن میں ضلع بھر میں 26مقامات کا تعین کیا گیا ہے جہاں پر قربانی کی کھالیں وصول کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں