انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 16 اگست 2018 23:38

فیصل آباد۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ضلع کی دو تحصیلوں(سٹی و صدر) میں انسداد پولیو کے حالیہ خصوصی رائونڈ کے اختتام پر مہم کے ٹارگٹس پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔قائمقام ڈپٹی کمشنر محبوب احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ملک مشتاق حسین نائچ نے اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر وبائی امراض ڈاکٹر بلال احمد،جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں محمود عالم جٹ،پختون آبادیوں و عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تحصیل سٹی وصدر میں انسداد پولیو مہم کے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مہم کی کڑی نگرانی کی گئی جس کی بدولت حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوئے۔صدر اجلاس نے کہا کہ آئندہ پولیو مہم سے قبل جامع ایکشن پلان نئے سرے سے تربیت دیا جائے اور یونین کونسلز سطح پر متعین پولیو ٹیموں کو مزید متحرک کریں تاکہ آئندہ بھی بچوں کو قطرے پلانے کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں