ایم ڈی واسا کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزازیہ کا اعلان

جمعرات 16 اگست 2018 23:38

فیصل آباد۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرفقیر محمد چوہدری کی خدمات کے اعتراف میںخصوصی اعزازیہ کا اعلان ،ایک سال کی قلیل مدت میں جناب فقیر محمد چوہدری نے واسا فیصل آباد کا چارج سنبھالنے کے بعد شہریوں کو واٹر اینڈ سنیٹشن کی بہتر سروسز کی فراہمی کے لیئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور کئی مثبت اقدامات اٹھاتے ہوئے غیر ملکی ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے واٹر سپلائی،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور مشنری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اربوں روپے کی خطیر لاگت سے میگا پراجیکٹس کو عملی شکل دی جا چکی ہے۔

واسا ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ 16 مئی2017کو فقیر محمد چوھدری نے بطور منیجنگ ڈائیریکٹر واسا فیصل آباد کا عہدہ سنبھالااور اس ایک سال کے دورانیہ میں کئی شعبوںبشمول مینجمنٹ اور تکنیکی شعبوں میں بہت سی اہم کامیابیاں واسا فیصل آباد کا مقدر بنیں۔

(جاری ہے)

جن میں ECNECسے 15ارب روپے مالیت سے شہر کو 25ملین گیلن روزانہ کے اضافی صاف پانی کی فراہمی کے لیئے فرنچ فنڈڈ پراجیکٹ فیز 2کے PC-1کی منظوری اور ،25Mgdسرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیرکے لئے فرینچ ڈویلپمنٹ بنک سے 9کروڑپچاس لاکھ یورو قرضے کی منظوری،فیصل آباد شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے نجات کے لیئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی فیزیبلٹی سٹڈی کی فنڈنگ کے حوالے سے گرانٹ ایڈ کی منظوری کے لئے ایم ڈی واسا اور ڈنمارک کے سفیر کے درمیاں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے گئے جس کے تحت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے حوالہ سیDANIDAکے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے اور اسی سلسلے میںسرمایہ کاری 14ارب روپے سے بڑھا کر 18ارب روپی( 10کروڑ یورو سے بڑھا کر 13کروڑ یورو) تک کر دیا گیا ہے جو کہ موجودہ مینجنگ ڈائیریکٹر فقیر محمد چوھدری کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے،مذید برآںجائیکا کی جانب سے 1 ارب کی گرانٹ ایڈ سے ان لائین بوسٹر پمپ سٹیشن اور ٹرمینل ریزروائرز میں نصب پرانی اور خستہ حال مشینری کی تبدیلی کے حوالہ سے ٹنڈرنگ پراسس کو ٹوکیو جاپان میںبین الاقوامی سطح پریقینی بنایا گیا۔

فقیر محمد چوھدری نے واسا کے مالی استحکام کے لیئے ٹیرف اور وسائل میں کسی قسم کی تبدیلی کے بغیر ہی رواں مالی سال 2017-18میں گزشتہ سالوں کی نسبت واسا نادھندگان کے خلاف سختاقدامات کیئے جس سے واسا کی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا اورگزشتہ ایک سال کے دورانیہ میں ان کی رہنمائی میں ریونیو ریکوری کے حوالے سے حاصل کردہ اعدادوشمار بے مثال ہیں ماہانہ ریونیو ریکوری میں اوسطً 2کروڑ روپے اضافہ ہوا ہے ،فقیر محمد چوھدری کی ان شاندار خدمات کے اعتراف میں ڈائریکٹر جنرل FDAکی طرف سے ارسال کردہ سمری کے حوالے سے سیکرٹری ہائوسنگ نے ان کے لیئے خصوصی اعزازیہ کی ہدایت جاری کیں جس کی روشنی میں گزشتہ روز ایف ڈی اے کی گورننگ باڈی کے 98ویں اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر کی فیصل آباد کے لیئے کی گئی کاوشوں کو بھر پور انداز میں سراہا ہے اور اعزازیہ کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں