نڑ والا اور خانو آنہ منڈی میں کانگو وائرس کے حوالے سے اسپیشل آگاہی مہم

ہفتہ 18 اگست 2018 23:40

فیصل آباد ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام نڑوالا اور خانو آنہ منڈی میں کانگو وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی پی آر او ضیاالمنعم کی ،اور ان کے ہمراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ،زونل آفیسرز،سپروائزر اور ویسٹ ورکرز کی بڑی تعداد بھی تھی اس موقع پی آر اونے منڈی میں موجود بیو پاریوں اور آنے والے خریداروں کو صفائی اورکانگووائرس کے متعلق آگاہی دی اور لوگوں کو بتایا کہ کانگووائرس انسان کیلئے خطرے کا باعث ہے اوریہ کانگو وائرس چچڑکے کاٹنے سے جنم لیتا ہے اور خون میں شامل ہو کر کانگوبخار کا باعث بنتا ہے اس سے بچنے کے لئے مکمل آستینوں والے کپڑے ،بند جوتے پہنے اور منڈی میں جانے سے پہلے عارضی دستانوں اور ٹوپی کا استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

مزید براں انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس جانوروں پر پلنے والے چچڑ کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اس وائرس سے بچنے کیلئے جانوروں اور ان کے باڑوں کو چچڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونہ کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں