فیصل آباد،ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک سردار عاشق ڈوگر کا ضلع چنیوٹ کا دورہ

مختلف سیلز پوائنٹس پر جانوروں کو چیچڑوں سے بچائو کے لئے مہم کے عمل کاجائزہ لیا

پیر 20 اگست 2018 20:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک سردار عاشق ڈوگر نے ضلع چیوٹ کا دورہ کیا اور مختلف سیلز پوائنٹس پر جانوروں کو چیچڑوں سے بچائو کے لئے مہم کے عمل کاجائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالماجد اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک نے بھوانہ،چناب نگر،چنیوٹ میں عارضی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے قربانی کے جانوروں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے لالیاں سرگودھا روڈ،ہر سہ شیخ لاہور روڈ چنیوٹ اور پل ڈینگرو،بائی پاس کمال پور پرقائم عارضی چیک پوسٹوں پر بھی قربانی کے جانوروں کو چیچڑوں سے بچائو کے لئے جاری مہم کا مشاہدہ کیا اور افسران وڈیوٹی سٹاف سے کہا کہ وہ ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بتایا کہ مویشی منڈیوں اور چیک پوسٹوں پراب تک 98ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کو چیچڑ مار سپرے کیا جاچکا ہے اور عید الاضحی تک متعلقہ سٹاف ڈیوٹی پرموجودرہے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں