فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے گولی مار کر اور شادی شدہ خاتون نے زہر کھا کر خود کشی کرلی

پیر 20 اگست 2018 20:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے گولی مار کر اور شادی شدہ خاتون نے زہر کھا کر خود کشی کرلی ‘آن لائن کے مطابق تھانہ کرکے علاقہ 594گ ب میں پچیس سالہ احمد خاں ولد محمد یوسف نے اپنے گھر میں کسی بات پر بڑے بھائی سلطان سے جھگڑ کر خود کو گولی مار لی ہسپتال میں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا ‘علاوہ ازیں 327ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی شادی شدہ خاتون اکیس سالہ نازیہ زوجہ شہباز نے گھریلو نا چاقی کی وجہ سے زہر نگل لیا جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر وں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں