فیصل آباد،مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں علی حسن کے گھر کے ایک کروڑ روپے کا ڈاکہ

پولیس کارروائی کرنے پر ڈاکوئوں کی دھمکی آمیز فون کالیں، ‘ماڈل پولیس اسٹیشن رابطہ کرنے پر ایس ایچ او نے کل درخواست لیکر آنے کا کہہ کر ٹرخا دیا

پیر 20 اگست 2018 20:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں علی حسن کے گھر کے ایک کروڑ روپے کا ڈاکہ ، پولیس کارروائی کرنے پر ڈاکوئوں کی دھمکی آمیز فون کالیں، ‘ماڈل پولیس اسٹیشن رابطہ کرنے پر ایس ایچ او نے کل درخواست لیکر آنے کا کہہ کر ٹرخا دیا ‘لیگی رہنما کے گھر ڈاکے ‘دھمکی آمیز کالوں اور پولیس کے رویہ پر شہریوں میں سخت غم و غصہ ‘اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما میاں علی حسن کی رہائشگاہ 441-B پیپلز کالونی نمبر ایک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک کروڑ کے لگ بھگ لوٹ مار کرکے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں نے دھمکیاں دینا بھی شروع کردی ہیں اور فون کالوں کے ذریعے میاں علی حسن کو ہراساں کیا جارہا ہے جس پر ماڈل پولیس اسٹیشن تھانہ پیپلز کالونی رابطہ کیا گیا تو ایس ایچ ا و رانا اکرم نے یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ آج اتوار ہے آپ درخواست لیکر کل آئیں ‘لیگی رہنما میاں علی حسن کے گھر ڈاکے ‘دھمکی آمیز فون کالوں اور پولیس کے رویہ پر عوامی سماجی حلقوں نے گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں اورلیگی رہنما میاں علی حسن کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں