گلاب کو کیڑوںسے محفوظ رکھنے کیلئے پانی کے سپرے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 14:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے گلاب کو کیڑوںسے محفوظ رکھنے کیلئے پانی کے سپرے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروںسے کہاہے کہ وہ گلاب کی فصل کو جوئوں اور رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے 4سے 5دن کے وقفہ سے پانی کا سپرے کریں تاکہ گلاب کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ گلاب کی پیوندکاری کیلئے نرسری میں روٹ سٹاک کو بھی چیک کرنا اشد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تنے کمزور محسوس ہونے کی صور ت میں کاشتکاراضافی کھاد کا چھٹا لگاکر فصل کی آبپاشی کریں اور روٹ سٹاک پر بھی ٹی بڈنگ کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ پودوں کی بروقت شاخ تراشی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی سے بھی بہترین فصل کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر فصل پر بظاہر کوئی منفی اثرات مشاہدے میں نہ آئیں تو 30ستمبر تک پانی کاوقفہ 8سی10روزتک بھی بڑھایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر نقصان دہ کیڑوں کاحملہ ہو جائے تو اس صورت میں 20کلوگرام امیڈا کلوپرڈ کو 100لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے مالی نقصان سے بچا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں