عاشورہ محرم الحرام پلان کے تحت تمام اہم ڈائیورشن پوائنٹس پر بیرئیرز پہنچا دئیے گئے ،سٹی ٹریفک پولیس

بدھ 19 ستمبر 2018 13:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے عاشورہ محرم الحرام پلان کے تحت تمام اہم ڈائیورشن پوائنٹس پر بیرئیرز پہنچا دئیے گئے ہیں جن کے ذریعے نڑوالہ روڈ سمیت دیگر روڈز پر ضرور ت کے مطابق متعدد ڈائیورشن لگائی جائیں گی اور چناب چوک سے امام بارگاہ چوک کی جانب جانے والی ٹریفک کو کینال روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا اسی طرح کوتوالی چوک اور ناٹرانوالہ چوک سے بھی جانب امام بارگاہ چوک ڈائیورشن لگائی جائیں گی اسلئے شہری متبادل روٹس کا استعمال کریں کیونکہ سڑکوںپر ڈائیورشن ضرورت کے مطابق لگائی جا رہی ہیں لہٰذا شہری ٹریفک وارڈنز سے بھر پور تعاون کریں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر نے روٹ اور دیگر اہم پوائنٹس کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے انچارج اسٹیبلشمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ تمام سیکٹر ز میں عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے ہونے والے پروگرامز پر ٹریفک ڈیوٹی کا باقاعدہ اہتمام کریں جبکہ ڈی ایس پیز ٹریفک اپنے اپنے سرکل میں ٹریفک وارڈنز کو پوائنٹس پر جاکر ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایم ٹی او اور انچارج ایجوکیشن یونٹ کو بیرئیرز کی فراہمی کی ذمہ واریاں سونپ دی گئی ہیں۔ سی ٹی او نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک ڈیوٹی میں کوئی کمی کوتاہی کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں جبکہ ویجیلنس ٹیموں کی کارروائی پر ٹریفک وارڈنزکو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915سے رہنمائی بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں