فیسکو سب ڈویژن ناظم آباد کا ایس ڈی او بجلی کے دوہرے کنکشن کے حصول کے لئے شہری سے پانچ ہزار رشوت لینے اور اعتراف جرم کر نے کے بعد ایف آئی اے کی حراست میں

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) فیسکو سب ڈویژن ناظم آباد کا ایس ڈی او بجلی کے دوہرے کنکشن کے حصول کے لئے شہری سے پانچ ہزار رشوت لینے اور اعتراف جرم کر نے کے بعد ایف آئی اے کی حراست میں ، ملزم نے شکایت کنندہ پارٹی سے کنکشن کے عوض 50ہزار کی رقم وصولنے کی ڈیمانڈ کی تھی ، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی ساجد اکرم چوہدری نے ملزم کو پکڑنے کے لئے ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رشوت لینے والے ایس ڈی او محمد سعید کو پکڑ لیا ملزم نے فیصل آباد کے رہائشی محمد اویس سے اسکی بہن عروج صباء کے گھر میں بجلی کے دوہرے کنکشن کے عوض پانچ ہزار ایڈوانس لے لئے جبکہ50ہزار مزید لینا تھے ، محمد اویس کی شکایت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی منظوری کے بعد سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ذیشان لبھا کی سماعت اور معاملات کی نگرانی کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر1485/18جرم 161پی پی سی 5(2)47،PCAدرج کر لیا گیا جس کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے کامیاب ریڈ کر کے ملزم کو حوالات میں بند کروادیا ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں