فیصل آباد، ٹریفک حادثے میں 2 کمسن بچیاں سمیت4 جاں بحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) حادثات میں دو کمسن بچیاں اور خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے سیالکوٹ کا رہائشی پنتالیس سالہ سکندر اپنی اہلیہ نبیلہ اور بچوں کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر سلطان باہو زیارت سے واپس جارہا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کار کا ویل کھلنے سے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی اور چھ سالہ علینہ زخمی ہوگئی ‘علینہ الائیڈ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ‘423ج ب کے رہائشی محمد رمضان کی آٹھ سالہ بچی طوبہ بی بی بازار میں کھیل رہی تھی کہ دیوار اوپر گر گئی ملبے تلے دب جانے سے اسے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا جہاں جانبر نہ ہوسکی جبکہ پچاس سالہ شمیم بی بی زوجہ احمد علی سکنہ چنیوٹ عزیز کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آرہی تھی کہ جمپ لگنے سے موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ستارہ ویلی شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار صغیر احمد ولد عبدالحمید گر کر شدید زخمی ہو گیا اور طبی امداد ملنے سے قبل موقع پر ہی دم توڑ گیا ‘پولیس نے حادثہ میں چل بسنے والے شخص کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ ٹریکٹرٹرالی کوقبضہ میں لیکرڈرائیور عارف کو گرفتار کرلیا ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں