سیاحت کا عالمی دن 27 ستمبر کومنایا جائے گا

پیر 24 ستمبر 2018 14:56

سیاحت کا عالمی دن 27 ستمبر کومنایا جائے گا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن (انٹر نیشنل ٹورزم ڈے )27ستمبر جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا جس کا مقصد سیاحت کے فروغ ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش ، آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے ، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کے امکانات میں اضافہ ، سیاحت کیلئے آنے والے شائقین کے تحفظ ، سیاحتی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ، نئے سیاحتی مقامات تک رسائی سمیت دیگر متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ سیاحت حکومت پاکستان ، ٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سیاحت کے فروغ کیلئے کام کرنے والی مختلف سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت، ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر سیمینارز، کانفرنسز ، دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں