فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ ، پولیو مہم کا جائزہ لیا

منگل 25 ستمبر 2018 17:04

فیصل آباد۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد و ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سید احمد فواد نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم پر ذمہ داری کے ساتھ عملدرآمد کویقینی بنایا جائے اور پانچ سال تک کی عمر کاکوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پئے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔یہ تاکید انہوں نے جنرل بس سٹینڈ اور دیگر علاقوں میں انسداد پولیو مہم میں سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے وبائی امراض ڈاکٹربلال احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ میں پولیو ٹیموں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ویکسین کے تحفظ کیلئے اقدامات کو چیک کیا۔وہ مختلف بسوں کے اندر گئے اور والدین کے ساتھ سفر کرنے والے بچوں کو قطرے پلوانے سے متعلق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرورپلوائیں خواہ انہوں نے پہلے جتنی بار بھی یہ قطرے پی رکھے ہوں اور پولیو ٹیموں سے کہا کہ وہ جنرل بس سٹینڈ سے نکلنے والی ہر بس کو چیک کرکے بچوں کو قطرے پلا کر ان کی انگلیوں پر نشان ضرورلگائیں تاکہ پڑتال میں آسانی رہے۔

ڈپٹی کمشنر شہر کے دیگر مختلف محلوں میں بھی گئے اور گھروں کے بارے ڈور مارکنگ چیک کرتے ہوئے اہل خانہ سے بچوں کو قطرے پلوانے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ وہ ریلوے اسٹیشن،ائیر پورٹ،کمرشل مارکیٹوں،ڈسپنسریوں،ہسپتالوں،ٹرانسپورٹ اڈوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں اوردیگر پبلک مقامات پر متعین پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرکے رپورٹ فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں