ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ’’ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی‘‘تشکیل دے دی گئی

بدھ 26 ستمبر 2018 17:03

فیصل آباد۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویژن میں ممکنہ سموگ کی صورتحال کوکنٹرول اورشہریوں کو اس کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ’’ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی‘‘تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینر ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری ہونگے جبکہ ممبران میں آر پی او،چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،وائس چانسلرفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے،ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے،ڈی اوانڈسٹریز،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات،ڈائریکٹر کالجز،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر،چیف ٹریفک آفیسر،سیکرٹری آرٹی اے اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں