فیصل آباد:موٹر سائیکل سواروں پر عائد ہیلمٹ کی پابندی

د ہیلمٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی،قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیاگیا ،خریداری عام شہریوں کی پہنچ سے دور ،جرائم پیشہ افراد کو سہولت مل گئی

بدھ 26 ستمبر 2018 18:16

فیصل آباد:موٹر سائیکل سواروں پر عائد ہیلمٹ کی پابندی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میںموٹر سائیکل سواروں پر عائد ہیلمٹ کی پابندی کے بعد ہیلمٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی جس کے نتیجے میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیاگیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ ہیلمٹ کی خریداری عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے جبکہ ہیلمٹ سے جرائم پیشہ افراد کو سہولت ملے گئی ایک سروے کے مطابق ناقص میٹریل سے تیار کردہ تین سو روپے مالیت کا ہیلمٹ ایک ہزار روپے میں جبکہ چین سے درآمد شدہ بارہ سو روپے مالیت کا ہیلمٹ دو ہزار روپے میں فروخت کیاجارہا ہے جس کے باعث ہیلمٹ صارفین کو شدید پریشانی لاحق ہوگئی ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ نصرت نے ہیلمٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف ایک قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں پر ہیلمٹ پہننے کی پابندی خوش آئند ہے لیکن ان حالات میں ہیلمٹ کی خریداری غریب سواری رکھنے والے شہریوں کی قوت سے دور ہوگئی ہے قرارداد میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کامطالبہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی سے جرائم پیشہ افراد کو سہولت ملے گئی کیونکہ ہیلمٹ کے ساتھ واردات کرنے والون کا فائدہوگا اور پولیس کی چاندی ہوگئی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں