پولیس نے تین شراب فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:04

فیصل آباد ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) پولیس نے تین شراب فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے چھاپہ مارکرملزم محمداحسان کوگرفتارکیا،جس کے قبضہ سی32لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر707/18بجرم3/4PHOتھانہ ڈجکوٹ درج کرلیا گیا ۔

تھانہ صدر سمندری پولیس نے ملزم ندیم رفیق کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سی30لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر300/18بجرم3/4PHOتھانہ صدرسمندری میں درج کرلیا گیا۔تھانہ ترکھانی پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم تنویر کوگرفتارکیا،جس کے قبضہ سی25لٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر248/18بجرم3/4PHO درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں