سابق ایم پی اے کی فیکٹری سے ملحقہ سرکاری اراضی کو خالی کرنے کانوٹس، انتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر زیر قبضہ اراضی خالی کرنا شروع کردی

منگل 16 اکتوبر 2018 00:06

فیصل آباد۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف مہم کے سلسلے میں نڑوالا سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب ایک سابق ایم پی اے کی ملکیت فیکٹری سے ملحقہ زیر قبضہ 36کنال سرکاری اراضی کو خالی کرنے کے سلسلے میں 32/34کی کارروائی کے لئے نوٹس دیا گیا تاہم فیکٹری انتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر زیر قبضہ اراضی خالی کرنا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) ڈاکٹر انعم نے موقع پر جا کر تجاوزات کو گرانے کے عمل کاجائزہ لیا اور قابضین کو فوری طور پر زیر قبضہ اراضی خالی کرنے کی تاکید کی۔اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)نے بتایا کہ فیکٹری کے دواطراف سے سرکاری اراضی پر قبضہ تھا جسے مکمل طور پر خالی کرایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں